چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا انسانی سمگلنگ کے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

لاہور 30 جولائی 2023:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے انسانی سمگلنگ کے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ آج پوری دنیا میں انسانی سمگلنگ سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جبکہ آج کے دن کا مقصد انسانی سمگلنگ اور چائلڈ ٹریفکنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ کیونکہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں چائلڈ ٹریفکنگ پر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے شہروں سے لا کر بچوں کو گھروں میں ملازمت پر رکھوانا اور جبری مشقت کروانا جرم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی جبری مشقت اور چائلڈ ٹریفکنگ کے خطرات سے نبرد آزما ہے۔ اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اب تک بڑی تعداد میں چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ ٹریفکنگ کا شکار بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

Daily Askar

Comments are closed.