کوئٹہ 30 جولائی: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے خیبر پختونخوا کے علاقے میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشنن میں نہتے اور معصوم سیاسی کارکنوں کی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کی تہہ تک پہنچنا اور اس کا مکمل خاتمہ کرنا بہت ضروری ہو چکا ہے. گورنر بلوچستان نے جان بحق سیاسی کارکنوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم تمام غمزدہ خاندانوں کے غم برابر کے شریک ہیں.
Comments are closed.