6 کاروائیوں کے دوران 464 کلو گرام منشیات برآمد۔ 4 ملزمان گرفتار۔
موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 62 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد۔
دوران کارروائی اوکاڑہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتار۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی میں کویت بھیجے جانے والے پارسل سے 645 گرام ہیروئن برآمد۔
قلعہ عبداللہ میں غیر آباد مکان پر چھاپہ مار کاروائی ۔
دوران کاروائی 380 کلو آئس اور 158 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد۔
2000 لیٹر ممنوعہ کیمیکل موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 667 گرام آئس برآمد۔
لکی مروت کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر SV-797 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کاروائیوں کے دوران اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 16 کلو چرس برآمد۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.