الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے فوری تبادلے کیلئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایات جاری کردی

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری کی طرف سے حکومت پاکستان کے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک خط کے ذریعے چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ ندیم اسلم چوہدری کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرکے ان کے تبادلے کے لئے فوری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں سیکرٹری الیکشن کی جانب سے خط میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ خیبر پختون خواہ کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کی موجودگی میں عام انتخابات کا انعقاد صاف شفاف و غیر جانبدارانہ یقینی بنانا ممکن نہیں ہوگا حکومتی سرکاری ذرائع کیمطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ ندیم اسلم چوہدری کے سیاسی اور غیر قانونی تقرریوں تبادلوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے خط کے ذریعے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو فوری طور پر ہٹانے اور نئے قابل غیر سیاسی افسر کو بطور چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ عام انتخابات کو غیر جانبدارانہ منصفانہ و شفاف یقینی بنایا جا سکے

Daily Askar

Comments are closed.