اسلام آباد۔30 اگست ‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ہنر سے آراستہ کرنے کیضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی سے منسلک ہے، پاکستان دنیا کیدوسری سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ بن چکا ہے، مالیاتی لین دین کو بہتر بنانے سے ملکی معیشت کو مزید فروغ مل سکتا ہے اوراس کے نتیجہ میں ملک کی جی ڈی پی میں 2 سے 3 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے، نوجوانوں کوآئی ٹی کی تعلیم اور تکنیکی مہارت کیطرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کومصنوعی ذہانت سے لیس کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدرمیں ہواوے آئی سی ٹی مقابلوں 23۔2022ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نگراں وفاقی وزیر انفارمیشنٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف، ہواوے کے مڈل ایسٹ ریجن کے صدر وانگ شون لی، سفارتکاروں، ماہرین تعلیماور آئی ٹی کے شعبہ سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ صدر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو گریجویٹس کی تربیت اور انہیںمارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تیار کرنے کیلئے اپنے کیمپسز میں ان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی کیمپوں کا اہتمام کرناچاہئے۔ انہوں نے یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ طلباء کیلئے دو سالہ انڈرگریجویٹ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کریں کیونکہ دنیابھر میں بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کو ڈگریوں کی نہیں بلکہ مہارتوں کی طلب ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہوقت کی اہم تقاضا بن چکا ہے، دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری فیصلہ سازی کی ضرورت ہے، سیاستدانوں اور بیوروکریسی کو آئیٹی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکاناتموجود ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اب ہر شعبہ کیلئے ناگزیر ہے، ملکی ترقی کے لئے ہر شعبہ کو آئی ٹی سے منسلک کرنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں آئی ٹی تیزی سے ترقی کر رہی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی ماہرین کو تیار کرنے کی ضرورتہے،آئی ٹی کے شعبہ خواتین کے لئے بھی مواقع پیدا کئے جائیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز دینے اورخواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں 2 کروڑ 70 لاکھ بچے سکولوںسے باہر ہیں جنہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات ناگزیر ہیں۔ صدر مملکت نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کی صنعت کی ترقی اور نوجوانوں کو تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کمپنی ہواوےانفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے تقریب میں شرکت کو اپنے لئے باعث اعزاز قرار دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ہواوے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہپاکستان کے طلباء باصلاحیت ہیں، ہواوے سمیت دیگر بڑی آئی ٹی کمپنیاں طلباء کی صلاحیت کو نکھارنے میں مدد گار ثابت ہو سکتیہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہواوے نے پاکستان میں گلوبل سروس سنٹر قائم کیا ہے جو ایک اہم اقدام ہے، پاکستان کو اپنینوجوان آبادی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دے کر ہنر مند بنانا چاہئے اور ملک کو آئی ٹی کے شعبہمیں آگے بڑھنا ہوگا، وزیر اعظم ڈیجیٹل سکلز پروگرام سے22 لاکھ نوجوانوں نے استفادہ کیا جن میں سے ایک بڑی تعداد اب خودروزگار کمانے کے قابل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کی رفتار بڑھانے کے خواہشمند ہیں، اس مقصد کےلئے یونیورسٹیوں میں ورچوئل طلباء کی تعداد بڑھائی جائے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کیتعلیم سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں جنہیں تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے توقعظاہر کی کہ ہواوے اور دیگر کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ وفاقی وزیر انفارمیشنٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے، نوجوان آبادی کو آئی ٹی کے شعبہ میں تربیت یافتہ بنا کرپاکستان بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اور مشرقی ایشیا اب سائنس اور ٹیکنالوجی کا مرکز بن رہا ہے اورپاکستان کو خطے میں ابھرتی ہوئی طاقت سمجھا جاتا ہے۔ تقریب سے صدر پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکیشن ہواوے ٹیکنالوجیز مڈل ایسٹاینڈ سینٹرل ایشیا وانگ شون لی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہواوے آئی سی ٹی مقابلہ میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں طلباء نےشرکت کی جن میں سے پاکستانی طلباء نے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں دنیا بھر کی2 ہزار سے زیادہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ایک لاکھ 20 ہزار طلباء نے شرکت کی۔ پاکستان کے طلباء نے چین میں ہواوے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے گلوبل فائنل میں نیٹ ورک ٹریک میں دوسرا اور تیسرا انعام اور انوویشن ٹریک میں تیسرا انعام اپنے نام کیا ہے۔2019 کے بعد منعقدہ پہلے باقائدہ ایونٹ کے اختتامی مرحلے میں 36 ممالک کی 146 ٹیموں کے فائنلسٹ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ قبلازیں صدر مملکت نے تقریب میں ہواوے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی طلباء میں شیلڈز تقسیم کئے۔
Comments are closed.