آرا بازار روڈ چکوال سے ہنڈی حوالہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان میں سجاد حسین اور محمد ولید شامل
گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ 9 لاکھ روپے برآمد۔
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات ، پیغامات، موبائل فونز اور متعدد رسیدیں برآمد ۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد سید رضوان شاہ کی ہدایت میں چھ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
ٹیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان راولپنڈی ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا ایک بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز اور افراد کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments are closed.