نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء کو محکمے تفویض کر دئیے ہیں

کوئٹہ 30 اگست۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء کو محکمے تفویض کر دئیے ہیں ڈاکٹر امیر محمدخان جوگیزئی صحت اور امان اللہ کنرانی قانون پارلیمانی امور اور پراسیکیوشن کے نگران صوبائی وزیر ہونگے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کھیل امور نوجوانان اور ثقافت کے نگران صوبائی وزیر ہونگے شیخ محمود الحسن مندوخیل کو بلدیات و دیہی ترقی کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے سردار اعجاز خان جعفر پی ایچ ای و بہبود آبادی جبکہ آصف الرحمان بین الصوبائی رابطہ کے نگران صوبائی وزیر ہونگے۔

Daily Askar

Comments are closed.