نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سریاب روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افسوناک واقعہ کی مذمت کی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہماری پولیس اور سکیورٹی اداروں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس فورس کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ علاقے کی سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور پولیس کی پٹرولنگ بڑھائی جائے نگران وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار کی روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.