ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ کا ایس ایچ او قلات پولیس حبیب بابئی کے ہمراہ سول ہسپتال فری آئی کیمپ کادورہ۔دورے کے دوران فری آئی کیمپ میں اوپی ڈی آپریشن تھیٹر اور وارڈزکا جائزہ لیا گیا ڈاکٹروں سے ملاقات کی گئی اور ان سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور مسائل سے متعلق دریافت کیاگیا ڈاکٹروں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفدابلوچ کو مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ ادویات کی فراہمی آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر جمیعت علماءاسلام کے رہنماء حافظ محمدقاسم لہڑی نے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کے مسائل سے آگاہ کیا ۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ نےایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نسیم لانگو سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور کیمپ میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے ان مسائل کے فوری حل کے لیئے احکامات جاری کردیئے۔
Comments are closed.