اشیاء خوردونوش کے معیار کی جانچ کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے چمن اور کوئٹہ میںاصولوں کی خلاف ورزی پر کوئٹہ اور چمن شہر میں 28 مراکز پر جرمانہ عائد،

:اشیاء خوردونوش کے معیار کی جانچ کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے چمن اور کوئٹہ میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کوئٹہ اور چمن شہر میں 28 مراکز پر جرمانہ عائد،متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری جبکہ کیچپ اور بوٹلڈ واٹر کے سیمپلز لیکر لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دئیے۔ چمن میں جرمانہ کیے گئے مراکز میں 4 بیکنگ یونٹ، 2 بیکریاں، 4 مصالحہ شاپس،3 ملک شاپس اور 1 ہوٹل شامل تھے۔ بیکرز کے خلاف مختلف وجوہات بیکنگ احاطوں میں گندگی، اشیاء کی پیکنگ میں پرنٹڈ پیپر کے استعمال، پروڈکشن میں غیر معیاری اجزاء کی آمیزش اور تیار اشیاء پر ایکسپائری تاریخیں ظاہر نہ کرنے پر ایکشن لیا گیا۔ ہوٹل میں صفائی کی صورتحال ابتر اور پکوان میں چائنیز نمک استعمال کیا جارہا تھا جبکہ مصالحہ شاپس کو زائد المعیاد و ممنوعہ مصنوعات کی موجودگی اور دکانوں کے باہر گردوغبار میں کھلے مصالحوں کی اسٹوریج پر جرمانہ کیا گیا۔ دودھ میں ملاوٹ پر بی ایف اے موبائل لیب ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں ملک شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ میں پانی اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ پر 3 ملک شاپ مالکان پر جرمانے عائد کیے،  ملک انسپیکشن ٹیم کے مطابق متعدد مراکز (ملک شاپس، ہوٹلوں) سے سیمپلز لیکرآن دی سپاٹ ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کردہ نمونوں میں سے 3 دودھ فروشوں کے دودھ میں پانی کی وافر مقدار اور سکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔جرمانہ کیے گئے کے دکان مالک کو خالص و ملاوٹ سے پاک دودھ فروخت کرنے کی تنبیہ اور جلد از جلد بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے فوڈ بزنس لائسنس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دوران انسپیکشن متعدد ملک شاپس و ہوٹل مالکان کو صفائی کے بہتر انتظامات سے متعلق اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔علاوہ ازیں کوئٹہ شہر میں بھی قوانین کی خلاف ورزی پر مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا، اس ضمن میں بی ایف اے حکام نے فیصل ٹاؤن، میکانگی روڈ، سبزل اور بروری کے علاقوں میں 14 خوراک کے مراکز کے خلاف کارروائی کی، کاروائیوں کے دوران مراکز سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ و ممنوعہ اشیاء کی بڑی مقدار ضبط و تلف کی۔

Daily Askar

Comments are closed.