خیر افغان فٹبال کلب کوئٹہ کے صدر حاجی محمد نسیم خان اچکزئی نےکہا بلوچستان گولڈ کپ منعقد کرانا خوش آئند بات ہے

(سپورٹس نیوز) خیر افغان فٹبال کلب کوئٹہ کے صدر حاجی محمد نسیم خان اچکزئی نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے چوتھا آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ منعقد کرانا خوش آئند بات ہے اور ضلع کوئٹہ کے سو کلبوں کو شامل کرکے کھیل دوستی ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کا سہرا سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان سپورٹس بورڈ اور انکے آفیسران کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ بلوچستان سپورٹس بورڈ اپنی نگرانی اور نمائندگی میں کروا رہا ہے لہذا اس میں کسی بھی گروپ بندی کی نمائندگان کی کوئی گنجائش نہیں بنتی ہے لیکن چند لوگ پھر بھی گروپ بندی کے نام پر اس ایونٹ کو ناکام بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ کھلاڑیوں کے مستقبل کو تباہی کی طرف نہ لیکر جائیں جبکہ کھلاڑی قوم اور ملک کے مستقبل کے معمار اور سفیر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کو ناکام بنانے اور مخالفت کرنے والوں کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں جبکہ ہمیں چاہئے کہ اس ایونٹ کو مزید کامیاب بنانے کیلئے تمام کلبوں کے اسٹیک ہولڈرز کو بلوچستان سپورٹس بورڈ کا ساتھ دیں اور انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی خوش آئند بات ہے کہ اس ایونٹ میں سپورٹس بورڈ کی جانب سے تمام کلبوں کے ڈیلی الاؤنس کو بھی بڑھا دیا گیا ہے اس حوالے سے ہم بلوچستان سپورٹس بورڈ کے بےحد مشکور ہیں انہوں نے آخر میں میں یہ بھی کہا کہ بلوچستان سپورٹس بورڈ اور انکے آفیسران نے بلوچستان میں کھیلوں کو آگے لے جانے کیلئے جو بھی اچھے اقدام کئے ہیں انکو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور یاد بھی رکھا جائے گا خیبر افغان فٹبال کلب کی جانب سے نوابزادہ میر جمال رئسانی کو نگران وزیر نوجوانان و امور اور کھیل و ثقافت بننے پر مبارکباد دی

Daily Askar

Comments are closed.