گورنر ہاوس کوئٹہ میں بدھ کے روز نگران صوبائی کابینہ میں مزید چھ نئے وزراء کی توسیع کے حوالے سے تقریب

 گورنر ہاوس کوئٹہ میں بدھ کے روز نگران صوبائی کابینہ میں مزید چھ نئے وزراء کی توسیع کے حوالے سے تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نئی نگران صوبائی کابینہ کے وزراء سے حلف لیا۔ نگران صوبائی کابینہ کے چھ مذید وزراء میں سردار اعجاز جعفر، ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی، محمود الحسن مندوخیل، امیر محمد خان جوگیزئی، نوابزادہ جمال رئیسانی اور آصف الرحمان شامل تھے. اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی، اعلیٰ سرکاری آفیسران، سیاسی رہنماؤں اور سرکردہ عمائدین بھی حلف برداری میں شریک تھے ۔

Daily Askar

Comments are closed.