اوتھل لسبیلہ کی مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز اور قبائلی شخصیات کی چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سے ملاقات علاقائی امن وامان اور لیویز
B ایریاز کی بحالی کے حوالے سے گفتگو۔ چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ کو باقاعدہ تحریری درخواست یش کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کی قبائلی شخصیات سردار علی اکبر آچرہ، سیٹھ محمد رمضان صابرہ، حاجی محمد صدیق جاموٹ، چیئرمین دنگ صابرہ محمد عمر مسور، چیئرمین سکن محمد علی آچرہ، چیئرمین آہورہ شیر محمد شاہوک، جام گروپ سکن کے رہنما شبیر احمد آچرہ، کونسلر محمد رمضان شیخ، وائس چیئرمین وایارہ محمد عالم جاموٹ، عبدالحکیم مانگیہ، محمد ہاشم مسن، وائس چیئرمین محمد شیخ، اللہ رکھیہ مسن، عبدالقدیر، ظفر اللہ اور دیگر نے چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی سے انکے آفس میں ملاقات کی اور علاقائی امن وامان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ و اوتھل کے دورافتادہ علاقوں جو پہلے بی ایریاز تھے ان میں امن وامان کی صورتحال مکمل گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔جبکہ کنراج،لاکھڑا اور لیاری میں بھی B ایریاز کے خاتمے سے جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے۔عوام شام ڈھلتے ہی خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہے.چوری اورڈکیتی کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں۔جرائم پر قابو پانے کے لیئے ضلع لسبیلہ کے B ایریاز کو دوبارہ بحال کرکے لیویز فورس کو تعینات کیا جائے اور لیویز فورس کے اختیارات کو بحال کیا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔ قبائلی عمائدین اور چیئرمین یوسیز نے اس حوالے سے چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی کو تحریری درخواست بھی پیش کی اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل لسبیلا سردار عبدالرشید پھورائی نے کہاکہ ضلع لسبیلہ میں لیویز فورس کی کارکردگی ہمیشہ سے قابل تعریف رہی ہے۔ چونکہ بی ایریاز کی بحالی کا تعلق صوبائی گورنمنٹ سے ہے اس لیئے وہ اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کو آگاہ کریں گے اور باقاعدہ عوامی شکایات اور علاقہ معززین کی درخواست پر صوبائی حکومت کو لسبیلہ کے بی ایریاز کی بحالی و لیویز فورس کی تعیناتی کے حوالے سے مراسلہ ارسال کریں گے انہوں نے وفد کو یقین دلایا وہ اس اہم مسئلے پر خود نواب جام کمال خان عالیانی کو آگاہ کرکے لسبیلہ کے بی ایریاز کو بحال کروائیں گے تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہوسکے اور لسبیلہ کا روایتی امن برقرار رہے۔
Comments are closed.