ہرنائی 30اگست:۔آل ہرنائی جشن آزادی 14 اگست فٹبال ٹورنامنٹ 2023 کے سلسلے میں سپورٹس افیسرمحمددین ترین کی زیر نگرانی آج اسلام آباد یونائیٹڈ فٹبال کلب ھرنائی بمقابلہ ینگ بلوچ فٹبال کلب ھرنائی کیدرمیان ایک شاندار میچ کھیلا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ فٹبال کلب ہرنائی نے 2 گول سے جیت لیا اور فائنل کیلیکوالیفائی کرلیااس شاندارمیچ کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ کونسل ڈپٹی چیرمین, پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی ممبر ملک عمل خان ترین تھے۔ ان کے ساتھ سیدرحمت شاہ، امان اللہ ترین و دیگر بھی تھے جہنوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلے 10000 نقد دینے کا اعلان کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ڈپٹی چیئرمین ملک عمل خان ترین نے کہا کہ سپورٹس کی طرف نوجوانوں کابڑھتا ہوا رجحان ایک مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ جس کی بدولت نوجوانوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش اور زہنی تازگی ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کیلیے ضروری ہے کہ ہم نوجوانوں کو کھیلنے کیلیے سہولتیں فراہم کریں انکو غیر صحت سرگرمیوں سے محفوظ کرنے کیلیے تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کود میں مشغول کریں۔
Comments are closed.