گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صنعت اور تجارت سے وابستہ تمام افراد کو جان و مال کا مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے. ملک اور صوبے کے معاشی نظام کو استحکام بخشنے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں صنعت اور تجارت سے وابستہ افراد کا کلیدی کردار ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں عبداللہ خان اچکزئی کی قیادت صنعت و تجارت کے عہدیداران پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو صوبے کے تاجروں اور کاروباری حضرات کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
Comments are closed.