اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
9 کاروائیوں میں 450 کلو گرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار۔
موٹر وے اسلام آباد کے قریب پشاور کا رہائشی مُلزم گرفتار۔
ملزم 4 کلو 800 گرام چرس گاڑی میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔
راولپنڈی 26 نمبر چونگی پر دوسری کاروائی میں گاڑی سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد۔
دورانِ کاروائی نوشہرہ کا رہائشی مُلزم گرفتار۔
کوئیٹہ سے کراچی بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔
سپر ہائی وے کراچی پر انار سے بھرے ٹرک سے 306 کلو چرس برآمد۔
کراچی کا رہائشی مُلزم موقعہ پر گرفتار۔
دوسری کاروائی میں آر سی ڈی ہائی وے کراچی پر ٹرک میں چھپائی گئی 57 کلو چرس برآمد۔
دورانِ کاروائی حب کا رہائشی مُلزم گرفتار۔
جی ٹی روڈ نوشہرہ پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد۔
نوشہرہ، میانوالی اور چنیوٹ کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 214 گرام آئس بھرے کیپسولز برآمد۔
اوکاڑہ کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-766 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 476 گرام آئس برآمد۔
خیبرپختونخوا کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر PK-279 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
ڈی ایچ اے فیز 3 لاہور میں مکان پر چھاپے کے دوران 1 کلو 50 گرام ہیروئن برآمد۔
ملتان ایئرپورٹ پر مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 100 گرام نشہ آور گولیاں برآمد۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.