ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا

زیارت 30 اکتوبر:۔ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لطیف اللہ غرشین،ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالفیاض،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر زبیر احمد پانیزئی،ڈی اوفیمیل فرزانہ،ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ،پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر نقیب اللہ،سیسا کے صدر فتح محمد،جی ٹی اے آئینی کے صدر امیر محمد طوفان،بی ای ایف کے فیض خلجی،ار ٹی سی ایم بدرالدین،یونیسیف کے جمیل احمد اور معین خان،محمد ہاشم کاکڑ نے شرکت کی۔اجلاس میں سخت فیصلے کئے گئے اجلاس میں تمام اساتذہ کے اٹیچمنٹ آرڈر کینسل کردئیے گئے،ڈپٹی کمشنر زیارت نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کی غیر حاضر اساتذہ کی ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنمنٹ گرلز کی عمارت دو ہفتے میں محکمہ تعلیم کو ہینڈ اوور کی جائے گی ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم کو فروغ دیکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ضلع زیارت میں تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور شرح خواندگی میں اضافہ کریں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.