:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھول سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل آئیڈیاز بینک کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو یہاں حسن سید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں جدت اور اختراعات کو فروغ دینا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ غیرروایتی طریقوں سے صنعتی عمل میں موجود مسائل حل کرکے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ، ڈیٹا اور ٹیکنالوجی ہمیں باخبر فیصلے کرنے اور درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے نیشنل آئیڈیاز بینک پر زور دیا کہ وہ صنعتی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون بڑھائے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نیشنل آئیڈیاز بینک کے دوسرے مقابلے کے کامیاب انعقادپر وفد کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی مسائل حل کرنے پر نیشنل آئیڈیا زبینک کے اراکین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔
Comments are closed.