گلگت : صوبائی حکومت کی جانب سے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے مالی مسائل اور دیگر معاملات کے پائیدار حل کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے چیئرمین و معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ اور معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے آج قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے انکے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں یونیورسٹی کے مالی و دیگر مسائل کے حل کیلئے اب تک کئے جانیوالے اقدامات اور طلباء سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئے گئے مشاورتی اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاونین خصوصی ذبیح اللہ اور حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت یونیورسٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی مسائل کے پائیدار حل کیلئے قابل عمل سفارشات کمیٹی کو پیش کرنی ہونگی، ملاقات میں امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ طلباء پر فیسوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن،صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے مشترکہ اقدامات کیلئے کاوشیں تیز کی جائینگی۔
Comments are closed.