کراچی 30 دسمبر (نمائندہ عسکر): پولیو پروگرام ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور کچی مسلم ہنگورا جماعت کے اشتراک سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام میگا میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ کیمپ کا مقصد آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو فری طبی سہولیات جس میں آنکھوں کا معائنہ، فری ادویات، آنکھوں کا چشمہ اور موتیابند کی سرجری شامل ہیں فراہم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور کچی مسلم ہنگورا جماعت کے اشتراک سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد بتاریخ یکم جنوری 2024 کو کیا جائے گا جو کہ صبح 11 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ کیمپ کا انعقاد کچی مسلم ہنگورہ ہال، گول محمد بوجھلہ اسٹریٹ، نیو کراچی شہاب الدین بھٹائی روڈ، لیاری پر کیا جائے گا۔
Comments are closed.