اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت کراچی میں مسلئہ فلسطین پر انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کا انعقاد

پشاور 30 دسمبر (نمائندہ عسکر): اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی جانب سے 2 روزہ انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کا ایکسپو سینٹر میں آغاز۔ افتتاح ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر شکیل احمد اور امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کیا۔مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی ترجمانی کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں 2 روزہ انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس کا افتتاح ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد اور حافظ نعیم الرحمن نے کیا۔انٹرنیشنل یوتھ کانفرنس کی ابتدائی ویوز میں ناظم اعلی پاکستان کا کہنا تھا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں پوری ٹیم کو جو اس ایمان افروز محفل کو سجانے میں کامیاب ہوئے اور شکرگزا ہیں ان تمام اسلامی رہنماؤں کا جو جمعیت کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ امت مسلمہ کو مسلئہ میں فلسطینی اجاگر کرنے کیلئے اس طرح کے پروگرامات کرتی آرہی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کا ظلم وبربریت پر عالمی دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ حالیہ صورتحال میں امتِ مسلمہ کی واحد امید اس کے نوجوان ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن  امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انسانیت عجیب طریقے سے پریشانی کا کچھ شکار ہے۔ دنیا کے 80 فیصد ریسورسز اور وسائل پر صرف 20 فیصد لوگوں کے پاس ہیں جو اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ سوسائٹیز میں بدترین کیپیٹلزم کا شکار ہے جس میں چند ممالک کے ہاتھوں میں ان کی 80 سے 90 فیصد دولت ہے۔طاقتور ملک یہ کہہ دے کہ ہمیں جنگ بندی قبول نہیں ہے ہم تو چاہتے ہیں کہ مزید بچے شہید ہوں ہم چاہتے ہیں، 76 سال میں اقوام متحدہ اپنی قرارداد پر عمل نہ کروا سکے۔ 2006 میں حماس پورے فلسطین میں کامیاب ہو جائے انہیں وہ جمہوریت پسند نہیں الجزائر میں اسلامک فرنٹ کامیاب ہو جائے انہیں وہ جمہوریت پسند نہیں انہیں صرف وہ جمہوریت پسند ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنی مرضی اور اپنی بالادستی کے نظام کو قائم کر سکیں۔ جہاد جو مسلم ممالک میں ہوتا ہے وہ علم کے ذریعے ہوتا ہے دعوت کے ذریعے ہوتا ہے۔ڈاکٹر اعزام ایوبی امیر جماعت اسلامی لبنان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی ایمانی حفاظت کے لیے اور مسلمانوں کی شناخت کو بچانے کے لیے تحریکات قائم ہوئی اور آج ہم اس کے سائے تلے ہم موجود ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.