نگران صوبائی وزیر صحت کاچلڈرن ہسپتال کا دورہ ،مریضوں کی عیادت کی

لاہور 30 دسمبر(نمائندہ عسکر): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا جس پر انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے۔ اس موقع پرایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے پر ایک فیصد بھی سست روی ناقابل برداشت ہے۔ پنجاب کے سو سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام کامیابی سے جاری ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ کا منصوبہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔چلڈرن ہسپتال انتظامیہ، ایکسیئن اور تمام کانٹریکٹرز کو چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی کام کو ہر قیمت پر مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریضوں نے صوبائی وزیر کو بتایاکہ ہسپتال میں علاج و معالجہ کی فراہم کی جانے والی سہو لتوں سے مطمئن ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.