راولپنڈی۔30دسمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نےضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 29 دسمبر 2023 کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرخفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اہم دہشت گرد کمانڈر راہزیب خارے سمیت 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گردسکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا ہے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.