اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ممتاز حریت پسند رہنما پروفیسر نذیر شال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر نذیر شال نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر کےلئے وقف کر رکھی تھی۔
یہاں جاری بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پروفیسر نذیر شال کی زندگی جدوجہد سے عبارت تھی۔ پروفیسر نذیر شال کی وفات سے کشمیری عظیم رہنماء سے محروم ہو گئے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے دعا کی اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے،اللہ پاک ان کے پسماندگان اور حریت قیادت کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
Comments are closed.