نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سینئر صحافی و اینکر پرسن ضمیر حیدر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی و اینکر پرسن ضمیر حیدر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال اولاد کے لئے المناک سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمیر حیدر اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

Web Desk

Comments are closed.