اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 23-2022 کے جمع کرانے کی اتوار کو آخری تاریخ ہوگی، ترجمان

اسلام آباد۔30دسمبر (نمائندہ عسکر): اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2022-23 کے جمع کروانے کی آج اتوار 31 دسمبر 2023 آخری تاریخ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2022-23مجوزہ فارم۔بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر 2023 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔

اس حوالے سے تیار کردہ ہدایات / راہنمائی کے ساتھ مقررہ فارم۔بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر، سینٹ سیکرٹریٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے۔فارم۔بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.