اعصام الحق قریشی و عقیل خان نے آٹھویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے آٹھویں سرینا ہوٹلز نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے مقابلے میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے برکت اللہ اور یوسف خلیل کو 0-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنلز مقابلوں میں سارہ محبوب خان نے آمنہ علی قریشی کو 2-6 اور 2-6 جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مہک کھوکھر نے سوہا علی کو 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
بوائز انڈر 18 سنگلز فائنل میں احمد نیل قریشی نے حمزہ عاصم کو 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ بوائز انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں عبدالباسط نے روہاب فیصل کو شکست دی جبکہ دوسری سیمی فائنل میں عامر مزاری نے سمیر زمان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لیڈیز سنگلز اور مینز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلے (کل) اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ لیڈیز سنگلز کا فائنل سارہ محبوب اور مہک کھوکھر کے درمیان صبح 10 بجے جبکہ مینز سنگلز کا فائنل عقیل خان اور محمد شعیب کے درمیان دن 1 بجکر 15 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.