حیدرآباد۔ 30 دسمبر (نمائندہ عسکر): سانگھڑ پولیس نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ کیپٹن (ر) صدام حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ سال 8 نوٹیفائیڈ ملزمان جن میں مراد علی رند، گل خان رند، کنڈو رند، لکھانو رند، محراب عرف کالو رند، جمن رند، صدورو رند اور غلام رسول شامل ہیں ، کو گرفتار کیا گیا، ان انعام یافتہ ملزمان کی گرفتاری پر حکومت سندھ کی طرف سے مجموعی طور پر 54 لاکھ کا انعام مقرر تھا۔جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ 31 پولیس مقابلے کے واقعات ہوئے جس میں 32 خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،
اس کے علاوہ سنگین جرائم میں ملوث 360 اشتہاری اور 294 روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، 196 افراد سے خطرناک قسم کے غیر قانونی ہتھیار جن میں 25 شارٹ گن، 3 رائفلز اور 168 پسٹل ریوالور شامل ہیں ،برآمد کر لیے گئے۔ منشیات کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں 716 مقدمات درج کر کے 897 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 15 من سے زائد چرس، کم و بیش چار کلو افیم، 16842 لیٹر دیسی شراب اور 230 بوتلیں پکی شراب کی برآمد کیں۔ گٹکا، ماوا، مین پڑی کی تیاری اور خرید و فروخت کے خلاف کارروائی میں 532 مقدمات درج کر کے 682 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 9823 کلوگرام گٹکا، ماوا اور مین پڑی برآمد کرلی
جبکہ منشیات کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی مختلف قسم کی گاڑیاں ہیں جن میں 5 ٹریکٹر،1 منی بس، 10 کار، 1 شہزور، 3 ڈاٹسن،1 سوزوکی، 88 موٹرسائیکلیں، 5 رکشہ،1 جیپ،1 ڈبل کیبن اور 10 مزدہ قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ 2 کروڑ 53 لاکھ 26 ہزار روپے مالیت کی مختلف قسم کی مسروقہ گاڑیاں جن میں 3 کار، 1 ٹرک، 1 ٹریکٹر اور 47 موٹرسائیکل شامل ہیں برآمد کی گئیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4676 گاڑیاں کو چالان کیا گیا اور جرمانے کی مد میں قومی خزانے میں 29 لاکھ 17 ہزار 100 روپے جمع کروائے گئے۔
Comments are closed.