میپکو سرکل مظفرگڑھ کی بجلی چوروں و نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں اب تک 6 کروڑ 33 لاکھ سے زائد ریکوری کر لی گئی، ترجمان

مظفرگڑھ۔ 30 دسمبر (نمائندہ عسکر): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر چیف انجینئرپلائنگ اینڈانجینئرنگ میپکو (پی اینڈای)سرکل مانیٹرکی سربراہی میں اورسپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفرگڑھ کی نگرانی میں میپکو سرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈآپریشن اورمیپکونادہندگان کے خلاف بلا تفریق مہم جاری ہے۔ میپکو ڈویژن مظفرگڑھ،میپکو ڈویژن کوٹ ادو،میپکو ڈویژن لیہ،میپکوڈویژن علی پور،میپکوڈویژن خان گڑھ میں کارروائیوں کے دوران 07ستمبرسے29دسمبرتک مہم کے دوران1451بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

میپکو سرکل مظفر گڑھ میں مجموعی طورپر07کروڑ58لاکھ17ہزار09سو55روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا۔ اب تک میپکو سرکل مظفر گڑھ میں مجموعی طورپر 06کروڑ33 لاکھ89ہزار08سو روپے سےزائدکی رقم وصول کی جاچکی ہے۔ میپکو سرکل مظفر گڑہ میں1451بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرکے استغاثے بھی متعلقہ تھانوں میں بھجوائے گئے اور 1424بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ 782بجلی چوروں کو میپکوسرکل مظفرگڑہ کی ٹیموں نے پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں 1384گھریلو صارف بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ 54کمرشل، 08ٹیوب ویل اور05صنعتیں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔

Web Desk

Comments are closed.