کوئٹہ 30 دسمبر(نمائندہ عسکر): مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 14 اور صوبائی اسمبلی کے 39 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 262 سے نواب سلمان خان خلجی، این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 254 سے میر عبدالغفور لہڑی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
حلقہ این اے 257، پی بی 21 حب اور پی بی 22 لسبیلہ سے جام کمال کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ حلقہ پی بی 13 سے میر شوکت بنگلزئی، حلقہ پی بی 14سے حاجی محمد خان لہڑی، پی بی 39 سے نواب سلمان خان خلجی اور پی بی 41 سے سردار سحر گل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پی بی 42 سے شیخ زرک خان مندوخیل، پی بی 43 سے نسیم الرحمٰن، پی بی 44 سے نور محمد اور پی بی 46 سے ملک محمد مصلح الدین مینگل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بارکھان پی بی 4 سے سردار عبدالرحمٰن کھیتران، پی بی 7 سے نور محمد دمڑ اور پی بی 8 سے میر دوستین ڈومکی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
Comments are closed.