پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات فیصلہ، الیکشن کمیشن نےنظرثانی اپیل دائر کردی

پشاور 30 دسمبر (کورٹ رپورٹر): الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے جمع کرادی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن نے عدالت سے حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دیا جائے۔

 واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف بلے کو اپنے انتخابی نشان کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے 20 دن کے اندر اندر پارٹی انتخابات کرائے۔ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔ 26 دسمبرکو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انٹراپارٹی انتخابات سےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Web Desk

Comments are closed.