لاہور 30 دسمبر (نمائندہ عسکر): مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ کی خدمات کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق کے بعد کچھ کہنا نہیں بنتا، اپنے انکل کے الفاظ پر ان کی بہت شکر گزار ہوں، کسی بھی عہدے سے زیادہ انکل کے الفاظ میرے لئے اثاثہ ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ کبھی سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا، نوازشریف نے میڈیا کے حوالے سے مجھے ٹاسک دیا تھا، 2017ء میں پانامہ کی سازش ہوئی، نوازشریف کے خلاف جھوٹے کیسز ختم ہوگئے، اب مجھے لگتا ہے میری ذمہ داری پوری ہوگئی ہے۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ 2011ء سے لیکر آج تک کوئی الیکشن نہیں لڑا، پارٹی جو بھی حکم دے گی سر آنکھوں پر، حمزہ کے ساتھ بھائیوں والا بڑا اچھا تعلق ہے، حمزہ کے ساتھ مل کر چلوں گی۔
Comments are closed.