قمبر شہدادکوٹ 30 دسمبر (نمائندہ عسکر): ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم نے سال نو 2024 کی آمد پر ضلع کے تمام پولیس افسران کو ہوائی فائرنگ، شراب نوشی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نشے میں دھت ہو کر نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنا قانوناً اور اخلاقاً جرم ہے۔
ہوائی فائرنگ کے سلسلے میں چلائی جانے والی گولی واپس زمین کی طرف آتی ہے جو کسی بھی شخص کی جان گوا سکتی ہے ساتھ ہی عمر بھر کیلئے معذوری کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائیاں کی جائینگی۔
لہٰذا ضلع کے تمام باوقار شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ ذمیدار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور خود بھی اس جرم سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔ اس غیر شرعی اور غیر قانونی حرکات سے اجتناب کریں اور اس آگاہی مھم میں پولیس کا ساتھ دیں۔
Comments are closed.