ایس پی نوشھروفیروز میڈم سھائی عزیز کی ہدایات پر ضلع پولیس کی جانب سے روپوش و اشتھاریوں، منشیات فروش، ایکٹو کرمنلز اور دیگر جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

نوشھروفیروز 30 دسمبر (نمائندہ عسکر): ایس پی نوشھروفیروز میڈم سھائی عزیز کی ہدایات پر ضلع پولیس کی جانب سے روپوش و اشتھاریوں، منشیات فروشان، ایکٹو کرمنلز اور دیگر جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اشتھاری سمیت مزید 11 ملزمان گرفتار۔۔۔ غیرقانونی اسلحہ، وسکی شراب، بھنگ اور مضر صحت گٹکہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نوشھروفیروز سٹی پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان پرویز وسطڑو اغوا کے ایک مقدمہ میں اشتھاری، رحمت اللہ مری عرفان مری اور غلام مصطفیٰ چانڈیو چوری کے 03 الگ الگ مقدمات میں مطلوب تھے۔ بھریاسٹی اور مورو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کاروائیاں کرکے 03 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان مجاہد کلھوڑو، مقصود ماچھی اور فرحان چانڈیو کے قبضے سے ایک شاٹ گن 02 عدد پسٹلز 10 رائونڈس اور 05 کارتوسز برآمد کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

سی آئی اے کنڈیارو، ٹھاروشاہ اور محرابپور تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کاروائیاں کرکے 04 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان مختیار چنہ سے 10 بیگز/کٹے (05 من 16 کلو گرام) بھنگ، ماجد گھانگھرو سے 440 شاسے گٹکہ، علی مراد سولنگی سے 400 شاسے گٹکہ، اور سھیل ملک سے 02 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پہ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Web Desk

Comments are closed.