کوئٹہ 30 دسمبر(نمائندہ عسکر): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے ہفتے کے روز ڈسپینسری کلی رحیم گل بلیلی، بی ایچ یو جی او ار کالونی اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور اسٹاف کی حاضری رپورٹ بھی چیک کیا ڈاکٹروں کی غیر موجودگی پر سخت ناراض ہوئے جبکہ پانچ غیر حاضر اسٹاف اور ڈاکٹروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو اسی وقت معطل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اسٹاف اور ڈاکٹروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کو خود چیک کیا اور متعلقہ ڈاکٹروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ بی ایچ یو جی او ار کالونی کا وزٹ پر کافی اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے ڈاکٹروں کی موجودگی اور صفائی ستھرائی پر تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
بعد ازاں چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر چلڈرن ہسپتال نے منسٹر ہیلتھ کو مختلف وارڈز اور یونٹ کا معائنہ کا معائنہ کروایا اور مریض بچوں کی دیکھ بھال اور سہولیات کے حوالے سے بریف کیا منسٹر ہیلتھ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاف اور ڈاکٹروں کو مکمل یونیفارم میں ہونا چاہئے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ڈاکٹروں اور عام لوگوں کا فرق معلوم ہو سکے اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی بتایا گیا جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر چلڈرن ہسپتال نے منسٹر ہیلتھ کو مکمل یقین دہانی کرائی
Comments are closed.