چمن 30 دسمبر (نمائندہ عسکر): سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چمن شاہد جمیل کاکڑ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چمن آئی پی احسان الحق نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع چمن پولیس ایریا کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ جس میں انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز کو چیک کیا گیااس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے پولنگ اسٹیشن کی دیواروں اور پانی اور دیگر تمام ضروری انتظامات کو چیک کیا گیا انہوں نے سیکیورٹی کی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ایس پی شاہد جمیل کاکڑ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کی خاتمے تک پولیس بشمول تمام سیکیورٹی فورسز کے اداروں کے اہلکار علاقےکی امن و امان اور پولنگ سٹیشنوں کی کھڑی نگرانی کریں گے اس سلسلے میں آج کے بعد اچانک ناکوں اور قومی شاہراہوں اور روڈوں پر سنیپ چیکنگ کیا جائے گا اور مشکوک افراد کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاران کھڑی نظر رکھنے کے ساتھ انکی حرکات کا مکمل پتہ لگائیں گے تاکہ آنے والے عام انتخابات کی صاف شفاف پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments are closed.