چمن تک چینی کی سپلائی کو پرمٹ سسٹم پر کسی صورت میں قبول نہیں کیاجائے چمن بھی پاکستان کا حصہ ہے عوام پر مہنگائی اور پرمٹ سسٹم قابل افسوس ہے اس کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا

چمن رپورٹ سید سردار محمد خوندئی
چمن تک چینی کی سپلائی کو پرمٹ سسٹم پر کسی صورت میں قبول نہیں کیاجائے چمن بھی پاکستان کا حصہ ہے عوام پر مہنگائی اور پرمٹ سسٹم قابل افسوس ہے اس کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا
مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کےصدرحاجی جمال شاہ اچگزئی کی صدارت میں ہنگامی میٹنگ میں فیصلہ اور آل تاجر اتحاد کے صدر احمد خان اچکزئی کی خصوصی شرکت کی ہوئی اس ہنگامی اجلاس میں چیرمین حبیب اللہ اچگزئی سنئیرنائب صدر حاجی شکورخان نورزئی سٹی صدرحاجی واحداچگزئی نائب صدر امان اللہ خان ڈپٹی چیئرمین حاجی ثناء اللہ اچگزئی چینی سیلران نے کثیر تعداد میں شرکت کی میٹنگ میں شہر میں جاری چینی کےمصنوعی بحران اور کوہٹہ چمن کے درمیان منافع بخش کاروباری چیک پوسٹوں اور گڑنگ چیک پوسٹ کاخاتمہ کوئٹہ سےچمن تک چینی کی پرمٹ کاخاتمہ اور شہر میں انٹی کرپشن کے دفتر کا قیام کے بارے تفصیلی سے بحث ومباحثہ ہوئی میٹنگ میں چارنقاط منظوری کے لئے پیش کیےگئےجوکہ کثرت رائے سے منظور ہوگئے ہیں آخر میں آئندہ کے لائحہ عمل طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ہمارے جہدوجہد چار مراحل پر مشتمل ہوگا پہلے مرحلے میں حکام سےمسئلہ حل کرانے کے لئے گفت و شنید ہوگی دوسرا مرحلے میں پر امن احتجاج ہوگاتیسرےمرحلےمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی چوتھےمرحلےمیں عدالت سے رجوع کرینگے

Daily Askar

Comments are closed.