سفیر پاکستان مسعود خان کا فلاحی تنظیموں کے اتحاد پر زور، اتحاد کا مقصد فلاحی سرگرمیوں کو مزید منظم اور ہم آہنگ کرنا ہے ۔
سفیر پاکستان مسعود خان کا فلاحی تنظیموں کے اتحاد پر زور، اتحاد کا مقصد فلاحی سرگرمیوں کو مزید منظم اور ہم آہنگ کرنا ہے ۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے حالیہ آفات کے دوران خدمت، شفافیت اورموثر ہونے کے اعلیٰ ترین معیارات قائم کیے ہیں: مسعود خان
واشنگٹن، 30 مئی، 2023:
پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تمام رضاکاروں، مخیر حضرات، پیشہ ور افراد کی سرگرمیوں فلاحی سرگرمیوں کو منظم اور ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک کوآرڈینیشن باڈی قائم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی انسانی ہمدردی کی تنظیموں پر پاکستانی کمیونٹی اور امریکی مخیر حضرات اور اداروں کا زبردست اعتماد ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔ ان تنظیموں کے درمیان بہتر کوارڈینیشن اور ہم آہنگی کی بدولت فلاحی سرگرمیوں میں مزید بہتر واقع ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور کر رہے تھے۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے سفیر پاکستان کو الخدمت فاؤنڈیشن کی متعدد فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جو امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے فعال تعاون سے کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے حالیہ سیلاب کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بارہ موبائل ہیلتھ سہولیات قائم ئم کی تھیں۔ اس تنظیم نے آفت زدہ علاقوں میں تیس ہزار سے زائد حاملہ خواتین کو رجسٹر کیا اور غذائی ضروریات سمیت ان کی دیگر ضروریات پوری کیں۔ تنظیم نے امریکہ سے 5-6 ملین ڈالر جمع کیے اور ان لوگوں کو امداد فراہم کی جو قدرتی آفت کا شکار تھے۔
محمد عبدالشکور نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے کام کو عالمی رہنماؤں اور معروف عالمی اداروں بشمول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اوباما فاؤنڈیشن اور دیگر قائدین کی جانب سے تسلیم اور سراہا جا رہا ہے جو سرگرمیاں انہوں نے امریکہ، برطانیہ، جرمنی، جاپان اور ناروے میں سرانجام دیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے ترکی اور شام کے تباہ کن زلزلہ کے دوران بھی خدمت کی ۔
سفیر پاکستان کو بتایا گیا کہ فاؤنڈیشن پاکستان کے ہر کونے میں خدمات انجام دے رہی ہے اور ذات پات، رنگ اور عقیدے کی تفریق کے بغیر ہر کمیونٹی تک پہنچ رہی ہے۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے اعلیٰ انسانی اقدار کی علمبرداری اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی معاشرے کی حقیقی تصویر پیش کرنے پر تنظیم کی بے لوث کوششوں کو سراہا۔ مسعود خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے حالیہ آفات مثلاً کوویڈ ، پاکستان میں سیلاب اور ترکی اور شام میں آنے والے زلزلوں کے دوران خدمت، شفافیت اور موثر ہونے کے اعلیٰ ترین معیارات قائم کیے ہیں۔ مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والی انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے سفیر نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔
سفیر پاکستان نے تجویز پیش کی کہ پاکستان میں انسانی ہمدردی کی تنظیمیں اپنی بین الاقوامی رسائی کو بہتر کرنے، ڈپلیکیشن سے بچنے اور بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے اندر ایک اتحاد تشکیل دینے پر غور کریں ۔ محمد عبدالشکور نے اس تجویز کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ساتھ مل کر اس تجویز پر مزید غور کیا جائے گا۔
Comments are closed.