چین کے 6رکنی اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کا ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ، صدر عرفان اقبال شیخ،ریجنل چیئرمین محمدندیم قریشی سے ملاقات۔ زراعت،تجارت،سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی اور کاروباری وفود کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
چین کے 6رکنی اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کا ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ، صدر عرفان اقبال شیخ،ریجنل چیئرمین محمدندیم قریشی سے ملاقات۔ زراعت،تجارت،سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی اور کاروباری وفود کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
لاہور (پ ر) چین کے 6رکنی اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کا روزہو فارن ٹریڈ انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے صدرلوان ژیانگ جی کی سر براہی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ، صدر عرفان اقبال شیخ،ریجنل چیئرمین محمدندیم قریشی ودیگر سے ملاقات کی۔ فریقین نے زراعت،تجارت،سرمایہ کاری،ٹیکنالوجی اور کاروباری وفود کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بی ٹو بی میٹنگز بھی منعقدہوئیں۔عرفان اقبال شیخ اور محمد ندیم قریشی نے کہا کہ چین سے تجارتی وفود کی مسلسل آمد عکاس ہے کہ چینی نجی شعبہ پاکستان کے ساتھ کاروبار میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو زراعت،وہیکل مینوفیکچرنگ، توانائی، تعمیرات، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، بائیوٹیکنالوجی، پیکیجنگ، پرنٹنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔عرفان اقبال شیخ اور محمد ندیم قریشی نے چینی تجارتی وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی اور تمام متعلقہ سرکاری حکام نتیجہ خیز تعاون کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری مدد اور سہولیات فراہم کرئے گئیں۔پاکستان کاروباری دوستانہ ماحول پیدا کرنے،طریقہ کار کو ہموار کرنے اور تجارت و سرمایہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شعبہ ہائے معیشت مواقعوں سے بھرپور ہیں جن سے چینی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وفد کے سربراہ لوان ژیانگ جی نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر رفعت ملک، کوارڈنیٹر محمد علی میاں،ملک طلعت سہیل،محمد وحید چوہدری اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
Comments are closed.