گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا رنگ روڈ حیات آباد کا دورہ

پشاور، گورنر ہاؤس
31 مئی 2023
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا رنگ روڈ حیات آباد کا دورہ

گورنر نے دیتور روڈ حیات آباد کا افتتاح کیا، پودا بھی لگایا

گورنر کے ہمراہ نگران صوبائی وزراء ساول نذیرایڈوکیٹ، حاجی منظورآفریدی، عبدالحلیم قصوریہ، حامدشاہ،فضل الٰہی، محمد شفیع اللہ، مشیر جیل خانہ جات حاجی ہدایت اللہ بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے

ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا دو رویہ روڈ 2 سال کی مدت میں مکمل کیا گیا

سوا تین کلومیٹر روڈ کی تکمیل سے بڑی مال بردار گاڑیوں کو جمرود تک بآسانی رسائی ہو گی

گورنر کی روڈ کے اطراف سایہ دار درخت اور مقامی آبادی کی سہولت کیلئے روڈ پر اسٹریٹ لائیٹس بھی لگانے کی ہدایت۔

دیتور روڈ کی تعمیر لوکل گورنمنٹ/پی ڈی اے کا احسن اقدام ہے، حاجی غلام علی

چار لینز پر مشتمل دو رویہ روڈ کی تعمیر سے حیات آباد کی مقامی آبادی کو ہیوی ٹریفک کے مسائل سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا، حاجی غلام علی

دیتور روڈ سے اب افغانستان تک تجارتی آمدو رفت کو مزید سہولت حاصل ہو جائے گی، حاجی غلام علی

پشاور شہر کی سڑکوں کی تعمیر، خوبصورتی کیلئے ہم سب پر مشترکہ زمہداری عائد ہوتی ہے، حاجی غلام علی

نگران صوبائی حکومت اپنی پالیسیوں و اختیارات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے، حاجی غلام علی

ضم اضلاع کیلئے وفاق نے 10 ارب روپے کے فنڈز ریلیز کر دئیے ہیں، حاجی غلام علی

گزشتہ صوبائی حکومت نے وفاق سے 4 سال کے عرصہ میں ایک روپیہ بھی فنڈ کا مطالبہ نہیں کیا، حاجی غلام علی

سابق صوبائی حکومت نے آخری 1سال میں صوبہ کو فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق وفاق کیخلاف غلط سوچ عوام کو دی، حاجی غلام علی

Daily Askar

Comments are closed.