اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے ایک وفد جس میں یو این او ڈی سی کے کنٹری ہیڈ جیریمی ملسم اور یو این او ڈی سی سندھ و بلوچستان کے ریجنل سربراہ ارسلان ملک شامل تھے، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر و چیئرپرسن سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فریال تالپور کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے وفد کی فریال تالپور سے ملاقات
کراچی، 30 مئی 2023: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے ایک وفد جس میں یو این او ڈی سی کے کنٹری ہیڈ جیریمی ملسم اور یو این او ڈی سی سندھ و بلوچستان کے ریجنل سربراہ ارسلان ملک شامل تھے، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر و چیئرپرسن سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فریال تالپور کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد نے یو این او ڈی سی کے ساتھ حکومت سندھ کو منشیات، جرائم اور دہشت گردی کے چیلنجوں سے مربوط، مستحکم اور پائیدار ردعمل سے نمٹنے کے لیے تکنیکی معاونت پر تبادلہ خیال کیا۔
فریال تالپور نے صوبے میں بارڈر مینجمنٹ، منشیات کی طلب میں کمی اور فوجداری انصاف کے نظام پر یو این او ڈی سی کے ساتھ سندھ حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، اور مختلف اقدامات پر خصوصی زور دیا، جو کہ سندھ حکومت کی جانب سے بحالی مراکز میں منشیات کے خاتمے کے لیے موثر اور کامیابی سے چلائے جا رہے ہیں۔
فریال تالپور نے سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں قانون کی حکمرانی کے حصول اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے UNODC کے صنفی جوابدہ پروگرام کی خاص طور پر تعریف کی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ایسی پالیسیوں کو ترجیح دیتی ہے جو خواتین کو ہر شعبے میں مضبوط اور مرکزی دھارے میں لانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔
ملاقات میں سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاولہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، سابق وزیر قانون ضیا الحسن لنجار اور پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو بھی موجود تھے۔
Comments are closed.