غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے لداخ خطے کے ضلع کرگل میں عوامی احتجاج کے باوجود بھارتی فوج کے زیر استعمال ساڑھے پانچ لاکھ کنال سے زائد رقبے پر پھیلی فیلڈ فائرنگ رینج کو دوبارہ دس سال کی مدت کے لیے نوٹیفائی کردیاہے۔

 

 

مقبوضہ جموں کشمیر ۔لہہ31مئی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے لداخ خطے کے ضلع کرگل میں عوامی احتجاج کے باوجود بھارتی فوج کے زیر استعمال ساڑھے پانچ لاکھ کنال سے زائد رقبے پر پھیلی فیلڈ فائرنگ رینج کو دوبارہ دس سال کی مدت کے لیے نوٹیفائی کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے کے محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کے تحت ضلع کرگل کے گائوں متین کھارو میں واقع 5,69,911 کنال اور 17مرلے پر مشتمل رقبے کو18مئی 2023سے دس سال کی مدت کے لیے بھارتی فوج کی فیلڈ فائرنگ رینج اور توپ خانوں کی مشقوں کے لئے مختص علاقہ قرار دیا گیاہے۔یہ نوٹیفکیشن علاقے کو فیلڈ فائرنگ رینج کے لئے دوبارہ مختص کرنے پر لوگوں کے اعتراضات اوراحتجاج کے دو ماہ بعد سامنے آیا ہے ۔مقبوضہ جموں وکشمیر کے حکام نے2018میں متین کھارو فیلڈ فائرنگ رینج کو پانچ سال کی مدت کے لیے نوٹیفائی کیا تھا۔

Daily Askar

Comments are closed.