ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی پاک فوج کا جعلی آفیسر بن کر شہری کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی
پاک فوج کا جعلی آفیسر بن کر شہری کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
ملزم محمد نعمان نے پاک فوج میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے ہتھیائے۔
ملزم خود کو پاک فوج کا جعلی جنرل ظاہر کرکے شہریوں سے رابطہ کرتا تھا۔
ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے دہوکہ دہی سے شہریوں سے 28 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فونز، غیر قانونی سمز، لیپ ٹاپ، مختلف اداروں کے جعلی سروس کارڈز برآمد کر لئے گئے۔
ملزم کے موبائل سے یونیفارم میں لے گئی تصاویر بھی برآمد کر لئی گئی۔
ملزم پنجاب پولیس کا کمانڈو بن کر بھی سادہ شہریوں کو ہراساں کرتا رہا
ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے
Comments are closed.