آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جنرل ہسپتال آمد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جنرل ہسپتال آمد،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت
آئی جی پنجاب نے زیر علاج ڈولفن اہلکار حافظ محمد نعمان کی عیادت کی،جلد صحت یابی کی دعا۔
ڈاکٹر عثمان انور کی زخمی اہلکار کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔
آئی جی پنجاب کی محمد نعمان کے اہل خانہ سے گفتگو،بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والے غازی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور 31 مئی:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے غازی اہلکار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی بہترین ویلفیئر، علاج معالجے اور جلد از جلد بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والے افسران وا ہلکار فرنٹ لائن سولجر ہیں جنہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایسے فرض شناس اور بہادر افسران و اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات میں کمی نہیں آئے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جنرل ہسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر زخمی پولیس اہلکارحافظ محمد نعمان کی عیادت کے موقع پر کیا۔
آئی جی پنجاب نے زیر علاج ڈولفن اہلکار حافظ محمد نعمان کی عیادت کی،جلد صحت یابی کی دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے طبی ماہرین سے محمد نعمان کے علاج معالجے کی تفصیلات معلوم کیں اور زخمی اہلکار کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے محمد نعمان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے علاج معالجے کے دوران بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی پنجاب نے موقع پر موجود پولیس افسران کو ڈولفن اہلکار نعمان کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کا حکم دیا۔ ڈولفن اہلکار نعمان اپنے ساتھی محسن یوسف کے ہمراہ 26 مئی کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے اور لاہور کے جنرل ہسپتال میں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سپاہ اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوشاں
ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے 82 لاکھ 80 ہزار روپے جاری کر دئیے۔
اے ایس آئی بشیر احمد کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ، لیڈی کانسٹیبل شانزہ صفدر کو بیٹی کے پاؤں کے علاج کیلئے ایک لاکھ دئیے گئے۔
ٹریفک وارڈن کامران حسین کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ،کانسٹیبل انعام اللہ کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس نے مندرجہ بالا کیسز فنڈز اجراء کیلئے بھجوائے تھے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سپاہ اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوشاں ہیں اور اسی سلسلے میں ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے 82 لاکھ 80 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی بشیر احمد کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ، لیڈی کانسٹیبل شانزہ صفدر کو بیٹی کے پاؤں کے علاج کیلئے ایک لاکھ دئیے گئے، ٹریفک وارڈن کامران حسین کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ،کانسٹیبل انعام اللہ کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ دئیے گئے۔کانسٹیبل کامران اقبال کو بیٹے کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار،کانسٹیبل سمرین خاتون کو سپائنل اور نیورو علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے،کانسٹیبل فرحان علی کو بیٹی کے جدید آلہ سماعت کیلئے 18 لاکھ 30 ہزار،کانسٹیبل محمد اکرم کو بلڈ کینسر میں مبتلا بیٹی کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد آصف کو قوت گویائی و سماعت سے محروم بیٹی کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے، کانسٹیبل عاصم شہزاد کو گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار روپے دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیرصدارت منعقدہ ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مندرجہ بالا کیسز فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے جس کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ ویلفیئر کمیٹی اجلاس میں ڈی آئی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.