ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز احمد جعفر نے حالیہ مون سون بارشوں کے باعث حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کےلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں منصو بہ ڈیم، کلی ڈاکٹر جمعہ خان سالارانی، کلی میر بہار خان کلی ،بلاول ٹاو¿ن کلی سید ناظم شاہ میر ہزار وڈھ شامل تھے

 

ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز احمد جعفر نے حالیہ مون سون بارشوں کے باعث حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کےلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں منصو بہ ڈیم، کلی ڈاکٹر جمعہ خان سالارانی، کلی میر بہار خان کلی ،بلاول ٹاو¿ن کلی سید ناظم شاہ میر ہزار وڈھ شامل تھے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ میونسپل کمیٹی، ایریگشن نمائندے،ایم ایم ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر جنگ مری و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایریگشن اور ایم ایم ڈی کو ہدایت دی کہ فوری طور پر واٹر چینلز پر جھاڑیاں ہٹائی جائیں جبکہ مختلف علاقوں میں فوری طور عارضی بندات کی ہدایت بھی کردی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اعجاز احمد جعفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو میں گزشتہ سال سیلاب نے جو نقصانات دئیے ہیں ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس سال ان پر تمام تر حفاظتی اقدامات بروقت یقینی بنائے جاسکیں ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے البتہ تمام تر مشنری اور محکمے تیار ہیں تاکہ بروقت نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے انکا مزید کہنا تھا کہ تمام محکموں کے سربراہان ضلع میں موجود رہیں گے جبکہ تمام محکموں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں بروقت اقدامات کئے جاسکے۔

Daily Askar

Comments are closed.