آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے تحفظ سنٹر لبرٹی مارکیٹ کی ٹیم اور تھانہ ریس کورس کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے تحفظ سنٹر لبرٹی مارکیٹ کی ٹیم اور تھانہ ریس کورس کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی۔
انچارج تحفظ سنٹر مہران خان لودھی، ٹریفک وارڈن عصمہ نورین، سب انسپکٹر شفیق اور کانسٹیبل محمد زمان کو ایک لاکھ کیش اور سی سی ون دئیے۔
مندرجہ بالا ٹیم نے 2 ماہ سے لاپتہ علی پور چھٹہ کے ذہنی معذور شخص بلال اشفاق کو گھر والوں سے ملوایا۔
سپیشل افراد، بے گھر بچوں، خواتین اور ٹرانسجینڈرز کی مدد و تحفظ کا مشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
ایسے مثالی کاموں کی بدولت تحفظ سنٹرز پنجاب پولیس کا برانڈ پراجیکٹ بن رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ سنٹر لبرٹی مارکیٹ لاہورکی ٹیم اور تھانہ ریس کورس کے اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر کیش انعامات سے نوازا ہے۔ آئی جی پنجاب نے انچارج تحفظ سنٹر مہران خان لودھی، ٹریفک وارڈن عصمہ نورین، سب انسپکٹر شفیق اور کانسٹیبل محمد زمان کودفتر مدعو کیا، مثالی کام کرنے پر ایک لاکھ کیش اور سی سی ون سرٹیفیکیٹس بھی دئیے۔تفصیلات کے مطابق مندرجہ بالا ٹیم نے 2 ماہ سے لاپتہ علی پور چھٹہ کے ذہنی معذور شخص بلال اشفاق کو گھر والوں سے ملوایا۔ 40 سالہ بلال اشفاق لاہور میں سڑک کنارے بے ہوشی کی حالت میں پڑا ملا جسے گشت پر مامور تھانہ ریس کورس کی ٹیم نے تحفظ سنٹر لبرٹی مارکیٹ پہنچایا۔تحفظ سنٹر کی ٹیم نے ذہنی معذور شخص کی والدہ کو علی پور چھٹہ گوجرانوالہ میں ٹریس کرکے رابطہ کیا اور پولیس ٹیم کی کاوش سے ذہنی معذور شخص 2 ماہ بعد گھر والوں سے مل پایا۔
آئی جی پنجاب نے اعلی کارکردگی پر تحفظ سنٹر سٹاف اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سپیشل افراد، بے گھر بچوں، خواتین اور ٹرانسجینڈرز کی مدد و تحفظ کا مشن جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے مثالی کاموں کی بدولت تحفظ سنٹرز پنجاب پولیس کا برانڈ پراجیکٹ بن رہے ہیں۔ انچارج تحفظ سنٹرز اور وکٹم سپورٹ افسران مشکلات کے شکار شہریوں کی مدد و خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

Daily Askar

Comments are closed.