ملتان، بجلی کی بہتر فراہمی کے لیے ہائی ٹینشن لائنوں کی تنصیب

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت مالی سال2022-23ء کے دوران1275کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی)لائنیں نصب کی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی82 ہزار237کلومیٹرہوگئی ہے جبکہ اسی دورانئے میں 212کلومیٹر لوٹینشن (ایل ٹی) لائنیں نصب کی گئی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں لوٹینشن لائنوں کی لمبائی50 ہزار663کلو میٹرہوگئی ہے۔جولائی 2022ء تاجون2023ء کے دوران ملتان سرکل میں 82.7کلومیٹر ایچ ٹی اور20.2کلومیٹر ایل ٹی، ڈی جی خان سرکل میں 158.2کلومیٹر ایچ ٹی اور39کلومیٹرایل ٹی، وہاڑی سرکل میں 107.3کلومیٹر ایچ ٹی،بہاولپور سرکل میں 186.4کلومیٹر ایچ ٹی اور25.6کلومیٹر ایل ٹی،ساہیوال سرکل میں 169.7کلومیٹر ایچ ٹی اور18.7کلومیٹر ایل ٹی، رحیم یار خان سرکل میں 55.4 کلو میٹر ایچ ٹی، مظفرگڑھ سرکل میں 89.5کلومیٹر ایچ ٹی، بہاولنگر سرکل میں 349کلومیٹر ایچ ٹی اور108کلومیٹر ایل ٹی جبکہ خانیوال سرکل میں 77.4کلومیٹر ہائی ٹینشن لائنیں نصب کی گئی ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.