آپ سب نے اپنی محنت اور میرٹ پر ترقی پائی ہے آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کا پروموشن تقریب میں اگلے عہدے پر ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان سے خطاب
غفلت اور لاپرواہی ملازم کی ناکامی کا سبب بنتی ہے دل جمعی اور مستعدی سے فرائض سر انجام دیں
ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑیتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے نصیرآباد پولیس کے 19 کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل پر ترقی دے کر انہیں اگلے عہدے کے بیجز لگائے اس موقع پر آفس سپرینٹنڈنٹ عبدالکریم بگٹی، پی اے ٹو ایس ایس پی نصیرآباد غلام علی ابڑو، پراسیکیوٹر انسپکٹر عبدالعزیز بھنگر اور او اے ایس آئی نصیرآباد محمد انور لہڑی بھی میں موجود تھے ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے سے ملازمان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے آپ نے اپنی محنت اور میرٹ پر ترقی پائی ہے اگلے عہدے پر آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی ڈیوٹی پر کانسٹیبلان اور ہیڈ کانسٹیبلان کا کردار نہایت اہمیت کے حامل ہوتا ہے چیکنگ پوائنٹ پر آپ ہی تعینات ہوتے ہو۔ غفلت اور لاپرواہی ڈیوٹی پر کھڑے جوان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے لہٰذا اپنے فرائض منصبی دل جمعی اور مستعدی سے سر انجام دیتے ہوئے اپنے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری بھی آپ پر عائد ہوتی ہے
Comments are closed.