اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

5 کاروائیوں کے دوران 37 کلو منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 25 گرام ویڈ برآمد۔

حیدرآباد میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 10 کلو چرس برآمد۔

چرس واٹر کولر اور ہاٹ پاٹ میں چھپا کر پشاور سے اسمگل کی گئی تھی۔

پسنی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17 کلو 500 گرام افیون برآمد۔

دوران کارروائی تربت کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔

چارسدہ روڈ پشاور کے قریب مقامی رہائشی سے 450 گرام آئس برآمد۔

خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 9 کلو چرس برآمد۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Daily Askar

Comments are closed.