کی، اسٹنٹ کمشنر ہی علی شاہ عباسی کی نگرانی میں بی ایف اے کی ٹیم شہر بھر میں مختلف دکانوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

سبی 31 اگست:-ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی  کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں  اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی نگرانی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر بھر کی سوئیٹس بیکریز ۔ہوٹلز ۔اچار شاپ سمیت کریانہ اسٹورز پر چھاپے مارے  ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل و ٹیم نے مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر ناقص اشیائے خورد و نوش اور ایکسپائر شدہ اشیاء قبضے میں لی اور ان اشیاء خوردونوش کو تلف کر کے دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد  کیے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی حفظان صحت اصولوں کے خلاف خوراک کا کاروبار کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت  کاروائی کی جائیگی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر سبی نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو ایک مراسلہ لکھا تھا جس میں یہ مطالبہ بھی تھا کہ مستقل بنیادوں پر فوڈ اتھارٹی کا آفس سبی میں قائم کیا جائے تاکہ مضر صحت اشیاء بیچنے والے دکانداروں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اسی تدارک میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اپنا ایک مستقل آفس سبی میں قائم کر دیا ہے  شہریوں کو جو بھی شکایات وہ اب فوڈ اتھارٹی کے آفس جا کر درج کروا سکتے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.